احساس کفالت پروگرام عمران خان کا وژن ہے: رکن قومی اسمبلی لال مالھی

احساس کفالت پروگرام عمران خان کا وژن ہے: رکن قومی اسمبلی لال مالھی
احساس کفالت پروگرام عمران خان کا وژن ہے: رکن قومی اسمبلی لال مالھی

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی لال مالھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے جو کہا وہ کر دکھایا، احساس کفالت پروگرام عمران خان کا وژن ہے ، یہ وفاقی حکومت کا مکمل طور پر غیرسیاسی پروگرام ہے ۔ عمرکوٹ ضلع کے ایک لاکھ سے زائد مستحقین کو بغیر کسی شفارش کے 12ہزار روپے دیے جارہے ہیں ۔

تحریک انصاف کے اقلیتی ایم این اے لال مالھی نے پریس کلب عمرکوٹ میں میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ میں غریبوں کو ریلی کے نام پر سیاست کررہی ہے ، سندھ کے اضلاع میں پیپلزپارٹی نے لوگوں کو راشن بیگ کے نام پر سیاست کررہی ہے ۔ لال مالھی نے کہا کہ پورے سندھ میں اپوزیشن جماعتوں سے وابستہ تحریک انصاف ،جی ڈی اے اور مسلم لیگ فنکشنل کے ہمدردوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔

ایم این اے لال مالھی نے کہا کہ عمرکوٹ، تھرپارکر اور سندھ کے دیگر اضلاع میں جہاں ہمارے یوسی چیرمین یوسی کونسلر ضلع کونسل کے ممبران ہے انہیں مکمل نظر انداز کیا جا رہا ہے ایم این اے لال مالھی نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ عمرکوٹ میں سندھ حکومت نے ایک تعلیم یافتہ صوبائی وزیر کو عمرکوٹ ضلع میں کوروناوائرس ریلیف کا فوکل پرسن مقرر کیا ہے ، مگر افسوس کہ عمرکوٹ ضلع میں ریلیف راشن وغیرہ کی تقسیم کے لہیے جو کمیٹیاں تشکیل دی گئی اس میں پیپلزپارٹی کے لوگوں کو رکھا گیا ۔

تحریک انصاف جی ڈی اے اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کو نظر اندر کیا گیا ۔ لال مالھی نے کہا کہ بعض جگہ تو غیر منتخب لوگوں کو بھی کمیٹیوں میں شامل کیا ، ایم این اے لال مالھی نے کہا کہ معلوم نہیں کہ تین سے چار کروڑ روپے کے راشن بیگ کہاں تقسیم ہوئے ۔

ایم این اے لال مالھی نے کہا کہ میں ان مخیر حضرات کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے وسائل سے زیادہ ضرورت مندوں مستحقین غریب نادار لوگوں کے گھروں پر بلاامتیاز بلاتفریق راشن پہنچایا ، جو کام سندھ حکومت کو کرنا تھا وہ علاقے کے مخیر حضرات نے کیا ۔ ایم این اے لال مالھی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی پارٹی اپنے جھنڈے اور پارٹی قائد کے فوٹو لگا کر احساس کفالت پروگرام پر اپنی ناکام سیاسی دکانداری چمکانا چاہتی ہے مگر عوام اب کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

حساس کفالت پروگرام وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے ، احساس کفایت پروگرام مکمل طور پر غیر سیاسی صاف شفاف پروگرام ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بغیر کسی ایم این اے ،ایم پی اے یا کسی سیاسی سفارش کے بغیر پارٹی بازی کے بغیر غریب مستحقین کو بارہ ہزار روپے دیے جارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے جو کہا وہ کردکھایا ، احساس کفالت پروگرام خالصتاً وفاقی حکومت کا پروگرام ہے ۔ لال مالھی نے کہاکہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام میں غریب محنت کش اور مزدوری کرنے والے کے لیے شروع کیا جا رہا ہے ۔ ایم این اے لال مالھی نے اپنے یوسی چیرمین اور ضلعی کونسل کے ممبران کے ہمراہ عمرکوٹ ضلع میں قائم مختلف احساس کفالت سینٹر کا بھی وزٹ کیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -