عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق
عمرکوٹ میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)عمرکوٹ میں کوروناوائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ، چانیہاں محلہ کا رہائشی 35 سالہ عبدالرحمن کا کوروناوائرس ٹیسٹ پازٹیو آگیا ۔ کورونا وائرس میں مبتلا شخص کو کراچی ریفر کررہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کا رہائشی عبدالرحمن ایک حادثے میں زخمی ہونے کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی کے ٹراما سینٹرمیں زیر علاج تھا ، گیارہ اپریل کواسکاکوروناوائرس کاٹیسٹ لیا گیا تھا۔ کراچی سے عبدالرحمن آج ہی عمرکوٹ پہنچا تھا ، آج ہی عبدالرحمن کی کوروناٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آئی ، اس رپورٹ میں عبدالرحمن کو کوروناوائرس کی تصدیق کی گی ۔

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن نے عبدالرحمن میمن میں کوروناوائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ عبدالرحمن کوفوری طورپر کراچی منتقل کیا جارہاہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ عمرکوٹ اور محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے ایمرجنسی لگا محاصرہ کرکے عبدالرحمن کو کراچی ریفر کردیا گیا جبکہ عبدالرحمن کےساتھ سفر کرنے والے تین افراد کو قرنطینہ سینٹر میں منتقل کردیا گیا۔ عمرکوٹ میں اس کوروناوائرس کیس کے ظاہرہونے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عوام اپنے گھروں میں محدود رہیں، کوروناوائرس سے بچنے کے لیے تمام ضروری احتیاط اور حفاظتی تدابیر پر سختی کےساتھ عمل کیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -