لاک ڈائون میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا، فردوس عاشق

لاک ڈائون میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا، فردوس عاشق
لاک ڈائون میں نرمی کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا ختم ہو گیا، فردوس عاشق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاک ڈائون میں نرمی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وزیر اعظم نے لاک ڈائون میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی lکے لیے کی۔ لاک ڈائون میں نرمی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون میں نرمی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہو گیا ہے۔ کورونا سے جنگ جاری ہے جس سے ہم نے خود کو اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام شہریوں کو حقوق و فرائض میں توازن پیدا کرنا ہو گا اور ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔ اس لیے عوام ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا وائرس کا واحد علاج احتیاط اور پرہیز ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -