نشتر ہسپتال ملتان کے کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرعمر سلمان کی قرنطینہ سے ویڈیو سامنے آگئی، انڈس ہسپتال مظفر گڑھ میں کل کتنے ڈاکٹر آئسولیٹ ہیں؟ سب کچھ بتا دیا
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر خود بھی متاثر ہوئے ہیں جنہیں گھروں پر یا قرنطینہ مراکز میں منتقل کیا گیا، اب ایسے ہی ایک ڈاکٹر کی ویڈیو سامنےآگئی۔
نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر عمر سلمان نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ’’ میں یہاں انڈس ہسپتال مظفر گڑھ میں 14 دیگر ڈاکٹروں کے ہمراہ آئسولیٹڈ ہوں، سب نشتر ہسپتال کے ہیں اور ان میں سے 12 ڈاکٹر وارڈ 11 کے ہیں، انہوں نے بتایاکہ قرنطینہ میں کھانا، فروٹس اور ادویات مل رہی ہیں، پاکستان میں شدید صورتحال نہیں، لہذٰا گھبرانے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، بس سماجی فاصلہ یقینی بنائیں‘‘۔
نشتر ہسپتال ملتان کے کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹرز رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ میں آئسولیشن وارڈ میں ہیں، الحمد للہ سب stable ہیں اور جلد ہی ریکور کر جائیں گے
— PTI (@PTIofficial) April 16, 2020
زیر علاج ڈاکٹر کے تاثرات: pic.twitter.com/OxoHHLgzhW
ان کا یہ ویڈیو پیغام سامنےآنے پر ایک صاحب نے اللہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سماجی فاصلہ رکھنے کی تلقین پر انشا اللہ لکھا۔
خان جی نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو محفوظ اور صحت مند رکھے۔
خرم صاحب نے دعویٰ کیا کہ سماجی فاصلے سے کچھ نہیں ہوگا جب تک ڈس انفیکشن سپرے نہیں ہوتا کیوں بات نہیں سمجھ رہے ہو۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سماجی فاصلہ بنانا ضروری ہے تاکہ کسی بھی متاثرہ شخص کے جراثیم سے آپ محفوظ رہ سکیں۔