"عمران خان کو پہلا ایماندار وزیراعظم نہیں ایماندار آدمی کہا" اٹارنی جنرل نے وضاحت پیش کردی

"عمران خان کو پہلا ایماندار وزیراعظم نہیں ایماندار آدمی کہا" اٹارنی جنرل نے ...

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک )اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں کورونا وائرس سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران یہ نہیں کہاہے کہ عمران خان پاکستان کے پہلے ایماندار وزیراعظم ہیں بلکہ سپریم کورٹ کی ایک آبزرویشن کے جواب میں کہا تھاکہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،وزیر اعظم عمران خان ایک ایماندار آدمی ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ ان کا مقصد کسی صورت بھی کسی سابق وزیر اعظم کے مقام و مرتبہ کو کم کرنا نہیں تھا ،شہید ملت لیاقت علی خان سے لیکر اب تک عوام کی جانب سے منتخب کئے گئے تمام وزرائے اعظم یکساں عزت اور احترام کے حق دار ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -