وفاقی وزراءکے مطالبے پر ثانیہ نشتر نے امدادی رقم کا حساب دینے سے انکار کردیا

وفاقی وزراءکے مطالبے پر ثانیہ نشتر نے امدادی رقم کا حساب دینے سے انکار کردیا
وفاقی وزراءکے مطالبے پر ثانیہ نشتر نے امدادی رقم کا حساب دینے سے انکار کردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزراء نے  ثانیہ نشتر سے امدادی رقم کا حساب مانگ لیا تاہم  ڈاکٹر ثانیہ نشتر  نے  پروگرام سے مستفید ہونے والوں کا ریکارڈ دینے سے انکار کردیا اور کابینہ اجلاس کے دوران جواب دیا کہ ریکارڈ کی فراہمی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں، اس طرح پروگرام کو سیاسی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزراءنے موقف اختیار کیا کہ منتخب نمائندوں سے ریکارڈ کیوں شیئر نہیں کیا جاسکتا، معاملہ بڑھا اور بحث طویل ہوئی تو وزیراعظم کو مداخلت کرنا پڑی اور  اجلاس کے دوران وزیراعظم نے تفصیلات مانگنے کی بحث ختم کروادی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -