پنجاب بھر میں میٹرک ،انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے شیڈول جاری

پنجاب بھر میں میٹرک ،انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے شیڈول جاری
پنجاب بھر میں میٹرک ،انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے شیڈول جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بھر میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات کے شیڈول جاری کردیئے گئے ،میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل نہیں ہوں گے صرف تھیوری پرچے لئے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق دہم کے سالانہ امتحانات مکمل ہیں، نتائج کا اعلان جولائی کے تیسرے ہفتے ہوگا،نہم کلاس کے تھیوری امتحانات18 جون سے 27 جون تک ہونگے،نہم کلاس کے نتائج کاعلان ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

انٹرمیڈیٹ سکینڈایئر امتحانات 29 جون سے 27 جولائی تک ہونگے ،انٹرمیڈیٹ سکینڈایئرکے نتائج کااعلان ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہوگاجبکہ فرسٹ ایئر امتحانات 10 جولائی سے 20 جولائی تک ہوں گے ،فرسٹ ایئر کے نتائج کااعلان اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ 4 جون تک کورونا وائرس ختم نہ ہوا تو یہ شیڈول منسوخ تصور ہوگا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -