"وعدہ پورا کردیا" اب پاکستان میں الیکٹرونکس کی کونسی مصنوعات استعمال ہوں گی، وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے قوم کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں الیکٹرونکس آلات کے حوالے سے جو معیار طے کیے جانے کا وعدہ کیا تھا اب اس پر عملدرآمد کرلیا گیا ہے اب ملک میں صرف معیاری الیکٹرونکس آلات ہی استعمال ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہاکہ"وعدے کےمطابق وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذالعمل ہوں گے اس کا مطلب یہ ہو گا کہ رنگ برنگے سوئچز، بورڈز درآمد نہیں ہو سکے گے اور الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی"۔
وعدے کیمطابق وزارت سائنس نے الیکٹرونکس کے 61 اسٹینڈرڈز کی منظوری دی ہے، کابینہ کی منظوری کے بعد یہ معیار نافذالعمل ہوں گے اس کا مطلب یہ ہو گا کہ رنگ برنگے سوئچز، بورڈز درآمد نہیں ہو سکے گے اور الیکٹرونکس کی صرف معیاری مصنوعات ہی پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 16, 2020
اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے مزید کہا کہ" انشاللہ اگلے مرحلے میں پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے اسٹینڈرز بھی اپ گریڈ کریں گے، اگر ہم نے دینا میں آگے جانا ہے تو معیار بنانے اور ان پر عمل کرنا ہو گا۔" انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، انڈسٹریز کا تعاون انتہائی اہم ہے۔
انشاللہ اگلے مرحلے میں پاکستان میں بننے والی گاڑیوں اور ٹریکٹرز کے اسٹینڈرز بھی اپ گریڈ کریں گے، اگر ہم نے دینا میں آگے جانا ہے تو معیار بنانے اور ان پر عمل کرنا ہو گا، @Hammad_Azhar نے مجھے اس ضمن میں مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے، انڈسٹریز کا تعاون انتہائ اہم ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 16, 2020
فواد چودھری کے ٹویٹس پر لوگوں نے ان کی کارکردگی کو خوب سراہا اور ان کی دیگر مسائل کی جانب بھی توجہ مبذو ل کرائی جبکہ اشرف خان نامی ایک صارف نے دیگر وزرا کو فواد چودھری کی پیروی کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ہوتا ہے ویژن۔تمام وفاقی وُزرا کو فواد حسین کی پیروری کرنی چاہیے جو گراس روٹ لیول پہ کام کر رہا ہے۔ایسے اسٹینڈرز اگر تمام اشیاء کے نافذ العمل ہو جائیں تو لوگوں کو مارکیٹ میں معیاری چیزیں فراہم ہوں گی۔یہ کام وقت کی ضرورت ہیں"۔
یہ ہوتا ہے ویژن۔تمام وفاقی وُزرا کو فواد حسین کی پیروری کرنی چاہیے جو گراس روٹ لیول پہ کام کر رہا ہے۔ایسے اسٹینڈرز اگر تمام اشیاء کے نافذ العمل ہو جائیں تو لوگوں کو مارکیٹ میں معیاری چیزیں فراہم ہوں گی۔یہ کام وقت کی ضرورت ہیں.@
— AshrafKhanSarai (@AshrafKhanSarai) April 16, 2020