وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 1 ارب 49 کروڑ روپے جمع

وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 1 ارب 49 کروڑ روپے جمع
وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 1 ارب 49 کروڑ روپے جمع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 15دن کے اندر 1 ارب 49 کروڑ روپے جمع ہوگئے ، فیصل جاوید نے کہا کہ عظیم مقصد کےلئے پاکستانیوں کاجذبہ اورسخاوت قابل تعریف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاویدنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 15دن میں وزیراعظم ریلیف فنڈ میں 1493ملین جمع ہوئے، عظیم مقصد کے لیے پاکستانیوں کاجذبہ اورسخاوت قابل تعریف ہے، آپ کے عطیے سے دوسروں کوبھی امدادکی تحریک ملے گی۔

گذشتہ روز ایدھی فاو¿نڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا تھا۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے کرونا سے لڑ نے کے لیے ریلیف فنڈ کے قیام اور ٹائیگرفورس بنانے کا اعلان کیا تھا، جب کہ صوبوں کی سطح پر بھی الگ الگ ریلیف فنڈز قائم کیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -