پاک، بھارت سیریز کا معاملہ، بی سی سی آئی نے بھی بالآخر جواب دیدیا مگر کیا؟ جان کر آپ کو صرف اور صرف افسوس ہی ہو گا

پاک، بھارت سیریز کا معاملہ، بی سی سی آئی نے بھی بالآخر جواب دیدیا مگر کیا؟ ...
پاک، بھارت سیریز کا معاملہ، بی سی سی آئی نے بھی بالآخر جواب دیدیا مگر کیا؟ جان کر آپ کو صرف اور صرف افسوس ہی ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پاکستان کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے متعلق ایک مرتبہ پھر پرانا موقف دہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اجازت کے بغیر سیریز نہیں کھیل سکتے۔
تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تنازعات کے حل کیلئے قائم کی جانے والی کمیٹی نے بھی ہمارا موقف تسلیم کیا جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہرجانہ وصولی کیس میں ناکام رہا۔
بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا کہ ہمارے وکلاءنے کمیٹی کو بتایا کہ صرف پاکستان کیساتھ باہمی سیریز کی بات نہیں، بی سی سی آئی کو کسی بھی ایونٹ میں شرکت کیلئے حکومت کی اجازت درکار ہوتی ہے اور کلیئرنس نہ ملے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے، آئی سی سی نے ہمارا یہ موقف تسلیم کیا۔
بورڈ عہدیدارکا کہنا تھا کہ اب بھی صورتحال یہی ہے کہ ہاکستان کیساتھ حکومت کی اجازت ملنے پر ہی کھیل سکتے ہیں، آئی سی سی ویمنز چیمپین شپ میں پاکستان اور بھارت کے میچز ممکن نہ ہونے پر ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے پوائنٹس برابر تقسیم کرنے کے فیصلے کو سراہا۔

مزید :

کھیل -