’’ روک سکو تو روک لو، تبدیلی آئی رے‘‘ عمران خان کے سادگی کے اعلانات کے برعکس گورنر سندھ کے وی آئی پی پروٹوکول کی ویڈیو وائرل

’’ روک سکو تو روک لو، تبدیلی آئی رے‘‘ عمران خان کے سادگی کے اعلانات کے ...
’’ روک سکو تو روک لو، تبدیلی آئی رے‘‘ عمران خان کے سادگی کے اعلانات کے برعکس گورنر سندھ کے وی آئی پی پروٹوکول کی ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان اپوزیشن میں رہتے ہوئے پروٹوکول پر شدید تنقید کرتے رہے اور جب اقتدار سنبھالاتو بھی سادگی اپنانے اور قوم کے پیسے کی حفاظت کے اعلانات کرتےرہے، لیکن جب ایک طرف کورونا سے لڑائی میں معاونت کےلیے بیرون ملک موجود پاکستانیوں سےعطیات کی اپیلیں ہورہی ہیں تو وہیں دوسری طرف  گورنر سندھ عمران اسماعیل کے دو درجن گاڑیوں کیساتھ پروٹوکول میں دورہ ٹھٹھہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی  ۔

سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے گورنر سندھ کے پروٹوکول کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا ’’ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وی آئی پی پروٹوکول میں ٹھٹھہ کا دورہ کیا، کہاں ہے سادگی ? اور حکمران اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں تاکہ اس طرح کا لائف سٹائل مل سکے۔

ایک اور صاحب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ  عمران اسماعیل کی ویڈیوز شیئرکیں، ایک ویڈیو میں مبینہ طورپر وزیراعلیٰ سندھ جارہے ہیں اوران کا قافلہ چار گاڑیوں پر مشتمل ہے جبکہ دوسری طرف گورنر کا پروٹوکول ہے جس میں 25 گاڑیاں شامل ہیں۔

ایک اور صاحب نے لکھا کہ’ ایک طرف عوام کا حقیقی نمائندہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جو بغیر کسی پروٹوکول کے گاڑی بھی خود چلارہے ہیں‘‘

ایک اور صاحب نے لکھا اور دعویٰ کیا کہ  یہ اعلیٰ تعلیم یافتہ وزیراعلیٰ سندھ اور میٹرک پاس گورنر سندھ میں فرق ہے ۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -