خاتون کے ماتھے پر دانہ، ڈاکٹر سے چیک اپ کرایا تو دراصل کیا تھا؟ بال بال بچ گئی

خاتون کے ماتھے پر دانہ، ڈاکٹر سے چیک اپ کرایا تو دراصل کیا تھا؟ بال بال بچ گئی
خاتون کے ماتھے پر دانہ، ڈاکٹر سے چیک اپ کرایا تو دراصل کیا تھا؟ بال بال بچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی ایک 29سالہ لڑکی کے ماتھے پر سرخ رنگ کا ایک دانہ نکل آیا جسے وہ محض ایک دانہ سمجھتی رہی لیکن پھر ایک فیس بک پوسٹ پڑھ کر وہ ڈاکٹر کے پاس گئی جس نے ٹیسٹ کرکے ہولناک انکشاف کیا کہ یہ دانہ دراصل کینسر کا ٹیومر تھا۔ میل آن لائن کے مطابق میرلین میلٹ نامی یہ لڑکی آسٹریلوی شہر میلبرن کی رہائشی ہے۔ اس نے بتایا کہ ”یہ دانہ اگرچہ سائزمیں کافی بڑا تھا لیکن میں نے اسے کوئی اہمیت نہیں دی۔ پھر میں نے ایک روز فیس بک پر ایک پوسٹ پڑھی جس میں ایک خاتون نے ایسے ہی دانے کے متعلق بتا رکھا تھا کہ وہ کینسر کا ٹیومر نکلا۔ اس خاتون نے دیگر لوگوں کو اس سے متنبہ کیا تھا اور لکھ رکھا تھا کہ اگر کسی کو ایسا دانہ نکلے تو وہ فوراً چیک اپ کروائے۔“


موناش یونیورسٹی کے ریسرچ سنٹر میںملازمت کرنے والی میرلین نے مزید بتایا کہ ”یہ پوسٹ پڑھنے کے بعد میں ایک مقامی کلینک پر گئی اور اس کا ٹیسٹ کروایا جس میں پتا چلا کہ یہ دانہ دراصل ’باسل سیل کارسینوما‘ تھا جو جلد کے کینسر کی ایک قسم ہے۔ابھی یہ ٹیومر ابتدائی مرحلے میں تھا چنانچہ ڈاکٹروں نے سرجری کرکے اسے نکال دیا۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ ایک فیس بک پوسٹ کی وجہ سے میری جان بچ گئی۔ اگر میں مزید کچھ وقت اس دانے کو نظرانداز کرتی رہتی تو یہ خطرناک بھی ہو سکتا تھا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -