”وسیم اکرم نے میرے کیرئیر میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور۔۔۔“ اینڈریو فلنٹوف نے اپنے ’محسن‘ کے بارے میں دنیا کو بھی بتا دیا

”وسیم اکرم نے میرے کیرئیر میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور۔۔۔“ اینڈریو ...
”وسیم اکرم نے میرے کیرئیر میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور۔۔۔“ اینڈریو فلنٹوف نے اپنے ’محسن‘ کے بارے میں دنیا کو بھی بتا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر اینڈریو فلنٹوف نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے لیجنڈ باﺅلر وسیم اکرم نے میرے کیرئیر کو دوام بخشنے میں بہت بڑا کردار ادا کیا جن کیساتھ میں نے بہت وقت گزارا اور بہت کچھ سیکھا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اینڈریو فلنٹوف نے کہا کہ ”میں لنکاشائر میں وسیم اکرم کیساتھ اس وقت کھیلا جب میری عمر 16 برس تھی۔ وہ میرے ہیرو تھے اور مجھے ان سے لگاﺅ تھا۔ وسیم اکرم نے مجھ پر بہت شفقت کی اور میں نے ان کیساتھ بہت وقت گزارا۔ جب وہ باﺅلنگ کرتے تھے تو میں سلپ میں فیلڈنگ کیلئے کھڑا ہوتا تھا۔ میں ان سے ریورس سوئنگ کی ٹپس لینے کے علاوہ گیند پر انگوٹھے کی پوزیشن وغیرہ بھی سیکھتا، اور میرا خیال ہے کہ میرا باﺅلنگ ایکشن بھی خودبخود ریورس سوئنگ کرانے کے مطابق ڈھل گیا، میرے کیرئیر میں وسیم اکرم کا بہت بڑا کردار ہے۔“
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے بھی اس حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ ”ہمیں فلنٹوف کے بارے میں وسیم اکرم سے ہی پتہ چلا، وہ مانچسٹر کیلئے کھیل رہے تھے تو ایک نوجوان لڑکے کے بارے میں بات کرتے کہ وہ بہت ٹیلنٹڈ ہے اور انگلینڈ کا اگلا این بوتھم ہے۔ ہم بہت متجسس تھے کہ آخر وہ کون ہے اور پھر بالآخر ہم نے شارجہ میں اسے دیکھا، یہ شائد 1998ءتھا جہاں فلنٹوف نے ثقلین مشتاق کو بڑے بڑے چھکے مارے اور میں بھی ڈر گیا، ہمیں یہ احساس ہو گیا کہ یہ لڑکا بہت طاقتور اور ایک سے زائد ٹیلنٹ کا حامل ہے۔“

مزید :

کھیل -