یو اے ای میں ملازمتوں سے فارغ پاکستانیوں کو پوری تنخواہ، ایئر ٹکٹ اور کیا کچھ ملے گا؟  زلفی بخاری نے بڑی خوشخبری سنادی

یو اے ای میں ملازمتوں سے فارغ پاکستانیوں کو پوری تنخواہ، ایئر ٹکٹ اور کیا کچھ ...
یو اے ای میں ملازمتوں سے فارغ پاکستانیوں کو پوری تنخواہ، ایئر ٹکٹ اور کیا کچھ ملے گا؟  زلفی بخاری نے بڑی خوشخبری سنادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کی کوششیں رنگ لے آئیں ،  متحدہ عرب امارات نے پاکستانی ملازمین کے لیے مراعات کا اعلان کردیا۔

معاون خصوصی زلفی بخاری اوریو اے ای کی وزیر برائے ہیومن ریسورس کے رابطے میں بڑا بریک تھرو ہوگیا۔ یو اے ای حکومت پاکستانی ملازمین کا تحفظ کرے گی،  یو اے ای نے پاکستانیوں کے ویزے کی میعاد میں بھی توسیع کا اعلان کردیا۔

زلفی بخاری اور متحدہ عرب امارات کی وزیر کے درمیان رابطے میں طے پایا ہے کہ ملازمتوں سے برطرف پاکستانیوں کو مکمل تنخواہ دی جائے گی۔ جو پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں انہیں یو اے ای کی کمپنیاں ایئر ٹکٹ کا خرچ دیں گی اور جو پاکستانی یو اے ای میں رکنا چاہیں گے انہیں قانونی تحفظ دیا جائے گا۔

دونوں رہنماؤں کے رابطے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ پاکستانی ملازمین کو ترجیحی بنیاد پر ورچوئل روزگار فراہم کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -تارکین پاکستان -