چین کا  کرونا وائرس سے متاثرہ غیرملکی شہریوں کا علاج ادائیگی سے پہلے کرنے کا اعلان

چین کا  کرونا وائرس سے متاثرہ غیرملکی شہریوں کا علاج ادائیگی سے پہلے کرنے کا ...
چین کا  کرونا وائرس سے متاثرہ غیرملکی شہریوں کا علاج ادائیگی سے پہلے کرنے کا اعلان

  

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی حکام نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے واضح کیا ہے کہ چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ غیرملکی شہریوں کا علاج طبی اخراجات کی ادائیگی سے قبل کر دیا جا ئے گا ۔

نیشنل ہیلتھ کیئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن،وزارت خارجہ امور، خزانہ اور قومی صحت کمیشن کی جانب سے جاری مشترکہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس شرط کا مقصد تمام مریضوں کو ہسپتالوں میں بروقت داخل کرنا اور ان کے علاج کو یقینی بنانا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نوول کرونا وائرس کا شکار دیگر ممالک کے شہری اگر چین کے بنیادی طبی انشورنس کے نظام میں شامل نہیں ہیں تو اِنہیں طبی اخراجات خود ادا کرنے ہوں گے،جو اس نظام میں شامل ہیں اُن کے اخراجات جزوی طور پر انشورنس والے ادا کریں گے جبکہ باقی اخراجات خود مریض کو دینے ہوں گے۔جاری  نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ملکی افراد کو الگ تھلگ مراکز کے اخراجات کی بھی ادائیگی کرنا ہوگی۔مقامی شعبوں پر زور دیاگیا ہے کہ وہ نوول کرونا وائرس کا شکار غیر ملکی شہریوں کے حالات بارے مکمل آگاہی رکھیں اور اُن کا مناسب علاج، ادائیگیاں اور نگرانی یقینی بنائیں۔

مزید :

کورونا وائرس -