125 کلو وزن کم کرنے والی خاتون، پہلے کیسی نظر آتی تھی اور اب کیسی؟ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

125 کلو وزن کم کرنے والی خاتون، پہلے کیسی نظر آتی تھی اور اب کیسی؟ دیکھ کر ...
125 کلو وزن کم کرنے والی خاتون، پہلے کیسی نظر آتی تھی اور اب کیسی؟ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں موٹاپے کی شکار ایک خاتون کا وزن 125کلوگرام تک جا پہنچا تھا اور پھر اس نے محض 10ماہ میں اتنا وزن کم کر لیا کہ اسے دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہ آئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 42سالہ خاتون کا نام کیلی مک کریکن ہے جو موٹاپے کی وجہ سے ہائی بلڈپریشر اور ذیابیطس کی مریض بن گئی۔ ایک روز اس کی حالت تشویشناک ہوئی اور اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے میں تو کامیاب ہو گئے لیکن انہوں نے اسے وارننگ دی کہ وزن کم کرو نہیں تو مرنے کے لیے تیار ہو جاﺅ۔

ڈاکٹروں کی یہ وارننگ اثر کر گئی اور کیلی نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی۔ کیلی نے بتایا کہ ”میں روزانہ پانچ لیٹر کولا پی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ پیزا، چپس، کیک اور دیگر اس نوع کی اشیاءمیری مرغوب خوراک تھی، حتیٰ کہ میں رات کا بچا ہوا پیزا صبح ناشتے میں کھاتی تھی۔ میرا موٹاپا اس قدر بڑھ گیا کہ کوئی کام کرنا تو دور، میں خود سے چلتی بھی مشکل سے تھی۔ جب ڈاکٹروں نے مجھے وارننگ دی تو میں نے ان تمام چیزوں کو اپنی زندگی سے نکال باہر کیا۔ اس کے بعد میں نے صحت مندانہ خوراک شروع کی، ڈائٹنگ بھی کرنے لگی اور جم میں ورزش کو بھی معمول بنالیا اور 10مہینے بعد میرا وزن 82کلوگرام رہ گیاہے۔ میری خواہش ہے کہ میں اس میں مزید کمی کروں کیونکہ اب میں زندگی سے جس طرح لطف اندوز ہو رہی ہوں، اس کا موٹاپے کے دنوں میں تصور بھی نہیں کر سکتی تھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -