لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ، سکیورٹی فورسز نے اتنے بندے مار دیے جتنے کورونا سے بھی نہیں مرے

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ، سکیورٹی فورسز نے اتنے بندے مار دیے جتنے کورونا سے بھی ...
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ، سکیورٹی فورسز نے اتنے بندے مار دیے جتنے کورونا سے بھی نہیں مرے

  

ابوجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقہ کے مسلمان ملک نائجیریا میں سکیورٹی فورسز نے کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 18 افراد کو قتل کردیا۔ نائجیریا میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مرنے والے افراد کی تعداد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں  میں 8 واقعات میں 18 افراد کو کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر قتل کیا ہے۔ ملک میں کورونا کی روک تھام کیلئے کیے گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے اور کسی کو خلاف ورزی پر معافی نہیں دی جارہی ۔

نائجیریا افریقہ کا سب سے زیادہ آبادی کا ملک ہے جس کے دارالحکومت ابوجہ اور لاگوس شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نائجیریا میں  اب تک کورونا وائرس کے 407 کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا کے باعث 12 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -