کورونا وائرس سے ڈاکٹر کی موت، آخری لمحات میں اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑ کر کیا کہا؟ جان کر ہر آنکھ نم ہوجائے
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا، جس نے آخری وقت میں اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھام کر ایسے الفاظ کہے کہ سن کر ہر آنکھ نم ہو جائے۔ دی مرر کے مطابق اس عظیم انسان کا نام ڈاکٹر ایرک لابیجا ایسلم تھا جو لندن کے ایک ہسپتال میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے خود اس موذی وباءکا شکار ہو گیا۔
جب اس کی حالت غیر ہو گئی اور بچنے کی امید نہ رہی تو اس کی اہلیہ جینیفر لیوالا اس کے پاس آئی۔ ڈاکٹر ایرک نے نیم جان ہاتھوں سے اپنی اہلیہ کا ہاتھ تھاما اور اپنے آخری الفاظ بولتے ہوئے اسے ’آئی لو یو‘ کہا۔ یہ کہتے ہوئے ڈاکٹر ایرک کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے، جو جینیفر نے اپنے ہاتھوں سے صاف کیے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک 40سے زائد ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے دیگر لوگ اس موذی وباءکے خلاف جنگ میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔