گزشتہ چار ہفتوں میں امریکہ میں کتنے کروڑ لوگ بے روز گار ہو گئے ؟حیران کن خبر آگئی

گزشتہ چار ہفتوں میں امریکہ میں کتنے کروڑ لوگ بے روز گار ہو گئے ؟حیران کن خبر ...
گزشتہ چار ہفتوں میں امریکہ میں کتنے کروڑ لوگ بے روز گار ہو گئے ؟حیران کن خبر آگئی

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں کورونا وائرس کے حملے نے تباہی مچا دی ہے ،تقریباً 30ہزار سے زائد امریکی ہلاک جبکہ ساڑھے چھ لاکھ افراد متاثر ہو چکے ہیں ،دوسری جانب امریکی معیشت کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔امریکہ میں تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 4 ہفتوں میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ افراد کی نوکریاں ختم ہوئی ہیں۔ڈیپارٹمنٹ آف لیبر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 11 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے تک بیروزگاری سے متعلق 50 لاکھ بچیس ہزار افراد کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ؒ

اس سے گذشتہ ہفتے 60 لاکھ 60 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔زیادہ تر امریکی لاک ڈاون میں ہیں جس سے امریکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے اور بڑے چھوٹے کاروبار ملازمین کو نکال رہے ہیں۔جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں 6 لاکھ 40 ہزار مصدقہ متاثرین ہیں اور 30 ہزار 985 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -