بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے قرنطینہ، خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی دیکھ کر عمران خان بھی مایوس ہوجائیں گے

بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے قرنطینہ، خیبر پختونخوا حکومت کی ...
بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے قرنطینہ، خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی دیکھ کر عمران خان بھی مایوس ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ میں رکھا جارہا ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے ۔ اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھرپور انتظامات کیے ہیں لیکن خیبر پختونخوا میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹرز کے حوالے سے شکایات سامنے آرہی ہیں۔

انگریزی ویب سائٹ دی کرنٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات سے آنے والے ایک پاکستانی نے ذوالفقار علی بھٹو پوسٹ گریجوایٹ پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ناکافی سہولیات کی شکایت کی ہے۔ شہری نے بتایا کہ انہیں یہ کہہ کر لایا گیا تھا کہ ان کے ٹیسٹ کرکے انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی جائے گی لیکن 2 روز گزرنے کے باوجود ٹیسٹ کیلئے ابھی تک کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا۔

قرنطینہ میں موجود شہری کے مطابق ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ، حکومت نے میڈیا کے سامنے بلند بانگ دعوے کیے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ " ہم جس ملک سے آئے ہیں وہاں بھی ہمارا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور اس سارے عمل میں صرف 2 گھنٹے لگے لیکن یہاں تو صورتحال بالکل مختلف ہے۔"

شکایت کرنے والے شہری نے قرنطینہ کی کچھ تصاویر بھی شیئر کیں جن میں گندگی اور بیت الخلاؤں میں غلاظت دیکھی جاسکتی ہے۔