کیا کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری میں تیار ہوا ؟امریکی الزامات پر چین بھی میدان میں آگیا

کیا کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری میں تیار ہوا ؟امریکی الزامات پر چین بھی ...
کیا کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری میں تیار ہوا ؟امریکی الزامات پر چین بھی میدان میں آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چین نے ان الزامات اور شکوک کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ دنیا بھر میں اب تک 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو لپیٹ میں لینے والا کورونا وائرس ممکنہ طور پر چین کے شہر ووہان کی ایک تجربہ گاہ سے باہر آیا۔العربیہ نیوز کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی ہو کا کہنا ہے کہ اس بات کا قطعا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کورونا وائرس مذکورہ تجربہ گاہ میں تیار کیا گیا۔
واضح رہے امریکی انٹیلی جنس اور قومی سلامتی کے ذمے داران نے امریکی نیوز چینل "CNN" کو بتایا تھا کہ حکومت نے اس حوالے سے تحقیق جاری رکھی ہوئی ہے کہ آیا کورونا وائرس نے گوشت اور مچھلی کے بازار میں نہیں بلکہ چین کی ایک تجربہ گاہ میں جنم لیا۔حکومتی تجزیے کی اطلاع رکھنے والے ایک انٹیلی جنس ذمے دار نے سی این این کو مزید بتایا کہ کورونا کے جنم لینے کی تحقیق کرنے والے امریکی انٹیلی جنس کے ذمے داران کا نظریہ ہے کہ اس وائرس نے چین کی ایک تجربہ گاہ میں جنم لیا ،،، اور پھر غلطی سے اسے عوام کے اندر چھوڑ دیا گیا۔