وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایسا اعتراف کر لیا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایسا اعتراف کر لیا کہ وزیر اعظم ...
 وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا وائرس کے حوالے سے ایسا اعتراف کر لیا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے کیے ہیں، ہو سکتا ہے اس میں کچھ غلط ہوں، ہماری پہلی ترجیح اس وقت لوگوں کی صحت ہے، ماہ رمضان میں بھی لوگ غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر کمشنر آفس میں کورونا کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا ناصر شاہ، امتیاز شیخ اور مکیش کمار چاولہ نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ ہم نے کورونا کے حوالے سے کافی فیصلے کیے ہیں، ہو سکتا ہے اس میں کچھ غلط ہوں، بڑی کوتاہی یہ ہوتی ہے کہ وقت پر کوئی فیصلہ نہ کیا جائے لیکن لاک ڈاؤن کے اثرات سے سب اچھی طرح واقف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف بیرون ملک سے آنے والوں پرتوجہ مرکوزکررکھی ہے، ہماری پہلی ترجیح اس وقت لوگوں کی صحت ہے، ماہ رمضان میں بھی لوگ غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ سماجی فاصلہ بہت ضروری ہے، میری گاڑی میں بھی دو افراد تھے، عوام سے درخواست ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے باہرنہ نکلیں۔