حکومت نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ ...
حکومت نے رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے رمضان المبارک میں سحروافطارکے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ سحروافطار میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں سیکرٹری پاورعرفان علی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے جنریشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیز کو ہدایات جاری کی گئیں۔اس دوران پیداواری کمپنیوں کو اضافی ایندھن کا بندوبست کرنے اور واپڈا کو پن بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کی بھی ہدایت کی گئی۔حکام کے مطابق رمضان میں گھریلوصارفین کو بجلی کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی،زیروریٹڈانڈسٹری کو بجلی کی فراہمی دوسری اور کمرشل صارفین تیسری ترجیح ہوں گے،دیگر صنعتوں کو رات کے اوقات میں بجلی فراہم کی جائے گی۔

مزید :

قومی -