کورونا وائرس کے باعث انڈین پریمیر لیگ کے التواءکا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

کورونا وائرس کے باعث انڈین پریمیر لیگ کے التواءکا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا
کورونا وائرس کے باعث انڈین پریمیر لیگ کے التواءکا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کورونا وائرس کے پیش نظر انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے 13 ہویں ایڈیشن کا انعقاد 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن 13 مارچ کو کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اسے 15 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا تاہم اس دوران بھارت میں کورونا کے متاثرہ افراد میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس پر وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن 3 مئی تک بڑھادیا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن کی مدت میں اضافے کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چونکہ حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کردیا ہے لہٰذا ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہیں لہٰذا اسے غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کررہے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان اور سپانسرز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت و سلامتی اور اس کھیل سے جڑے ہر شخص کی حفاظت ہماری ترجیح ہے، آئی پی ایل 2020ءاسی وقت ہوگا جب اس کیلئے ماحول بالکل سازگار ہوگا۔اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور بورڈ صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -