سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، فی تولہ سونا 400 روپے اور فی اونس 14 ڈالر مہنگا ہوگیا۔کراچی صرافہ بازار کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت مزید 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ ایک ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، دس گرام سونا 343 روپے مہنگا ہوکر 86 ہزار 591 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ مزید 14 ڈالر اضافے سے 1738 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے۔

مزید :

بزنس -