مسلم دشمنی کی نئی مثال ،بھارت میں کورونا وائرس کو بھی مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جانے لگا

مسلم دشمنی کی نئی مثال ،بھارت میں کورونا وائرس کو بھی مسلمانوں کے خلاف ...
مسلم دشمنی کی نئی مثال ،بھارت میں کورونا وائرس کو بھی مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جانے لگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں پولیس نے کورونا وائرس کے پھیلاو کی وجہ بننے کے الزام میں تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد کاندھلوی کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ درج کرلیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا سعد کاندھلوی نے 2 مرتبہ نوٹس بھجوانے کے باوجود کورونا کے پھیلاوے پیش نظر نئی دہلی میں نظام الدین ایریا کے تبلیغی مرکز میں ہونے والا اجتماع منسوخ نہیں کیا۔پولیس کے مطابق 17 ریاستوں میں سامنے آنے والے ایک ہزار سے زائد کورونا کے کیسز کا تعلق اس اجتماع سے بنتا ہے اور یہ سب مبینہ طور پر بیرون ملک سے آنے والے تبلیغی ارکان سے متاثر ہوئے ہیں۔
دوسری جانب اس وقت خود ساختہ تنہائی میں موجود تبلیغی جماعت کے امیر مولانا سعد کاندھلوی اور تبلیغی جماعت نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔تبلیغی جماعت کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 22 مارچ کو ملک گیر کرفیو کے اعلان کے فوری بعد مرکز میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں اور تمام افراد کو گھروں کو چلے جانے کا کہہ دیا گیا تھا۔