شعبہ توانائی میں اصلاحات کیلئے باقاعدہ سمری جمع کرانے کی ہدایت

  شعبہ توانائی میں اصلاحات کیلئے باقاعدہ سمری جمع کرانے کی ہدایت

  

اسلام آباد(آئی این پی)کابینہ کمیٹی برا ئے توانائی کا اجلاس کل جمعہ کو دوبارہ طلب کر لیا گیا،اجلاس میں شعبہ توانائی میں مسابقتی مارکیٹس متعارف کروانے اور کرونا وبا کے توانائی شعبے پر اثرات کا جائزہ لیا جائے (بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

گا۔ بدھ کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہواجس میں سیکرٹری پاور ڈویژن نے فیصلوں پر عمل درآمد کے متعلق بریفنگ دی۔ کمیٹی نے کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد پاور ڈویژن کو فیصلوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ کابینہ کمیٹی نے پاور ڈویژن کو توانائی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے باقاعدہ سمری جمع کرانے کی ہدایت کی۔ بقیہ ایجنڈا پر غور کرنے کیلئے کابینہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو دوبارہ طلب کر لیا گیا۔کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے ارکان وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید، وزیر برائے توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، پاور ڈویژن اور نیپرا کے اعلی حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

شعبہ توانائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -