رمضان میں ڈیڑھ کروڑ صارفین کو بجلی بل پر ریلیف دینے کی تجویز پر غور

رمضان میں ڈیڑھ کروڑ صارفین کو بجلی بل پر ریلیف دینے کی تجویز پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے محکمہ انڈسٹری نے رمضان ریلیف پیکج پر کام شروع کر دیا ہے، رمضان میں سبسڈی کے بجائے یوٹیلیٹی بل معاف کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔محکمہ انڈسٹری نے اس سلسلے میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال سستے رمضان بازار نہیں لگائے جائیں گے بلکہ لگ بھگ ڈیڑھ کروڑ صارفین جو 1000 سے 3000 ہزار روپے تک ماہانہ بجلی خرچ کرتے ہیں ان کو ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔ اس کی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گے۔
تجویز پر غور

مزید :

صفحہ آخر -