برطانیہ، محمد رضوان شاندار کارکردگی دکھانے پر کرکٹر آف دی ایئر میں شامل

   برطانیہ، محمد رضوان شاندار کارکردگی دکھانے پر کرکٹر آف دی ایئر میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی این پی)پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو برطانیہ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کر لیا گیا۔پاکستان وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ محمد رضوان کو اس سال وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں منتخب کر لیا گیا ہے۔محمد رضوان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں  سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ کے دوران شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونے والے اٹھارہویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔گزشتہ سال شان مسعود اور بابر اعظم کو بھی وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم آن 2020 کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ فضل محمود، مشتاق احمد، آصف اقبال، حنیف محمد اور ماجد خان بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
۔ظہیر عباس، جاوید میانداد، عمران خان، سلیم ملک وقار یونس اور وسیم خان بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل رہے ہیں۔ سعید انور، ثقلین مشتاق، محمد یوسف، یونس خان اور مصباالحق بھی یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔