دراز کی رمضان میں متعدد این جی اوز کو سہولت کی فراہمی
لاہور(پ ر)دراز نے ماہ رمضان المبارک کے دوران آن لائن عطیات کی وصولی میں مدد کے لئے ملک کی متعدد این جی اوز کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ جے ڈی سی فاؤنڈیشن، شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر، انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک، اخوت فاؤنڈیشن، یونائیٹڈ نیشنز ایسوسی ایشن آف پاکستان اور ایدھی فاؤنڈیشن سمیت 20 سے زائد مختلف ادارے ”دراز سے آسان عطیات“ اقدام کا حصہ ہوں گے۔
اس اقدام کا آغاز مقدس ماہ کے ساتھ کیا گیا ہے تاکہ شراکت دار تعلیم، صحت، کھانا فراہم کرنے والے منصوبوں میں اپنے مقاصد کیلئے چندا اکٹھا کر سکیں۔ این جی اوز کے لئے عطیات کے ساتھ صارفین کو رعایتی نرخوں پر زکواۃ، راشن پیکیج، کھانے اور دیگر کیٹیگریز تک رسائی بھی دستیاب ہوگی جس میں سے وہ اپنے ترجیحی ادارے کی مدد کا انتخاب کر سکتے ہیں، دراز اس میں کسی قسم کا کمیشن وصول نہیں کرے گا۔ سمندر پار پاکستانیز بھی اپنے ویزا اور ماسٹر کارڈ کے ذریعے اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ پاکستان کو اس سے قبل ورلڈ گیونگ انڈیکس کی جانب سے تسلیم کیا گیا کہ پاکستان میں ہر ماہ تقریباً دو ارب روپے کا عطیہ دیا جاتا ہے، ملک میں مشکل وقت کے دوران عطیات جمع کرنے کی ایک مضبوط روایت رہی ہے اور دراز اپنے پلیٹ فارم اور پانچ ملین ماہانہ صارفین کے یوزر بیس کی فراہمی کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ دراز پاکستان کے سی ایم او عمار حسن نے کہا کہ جن اداروں کی ہم سال بھر کے دوران مختلف ایس کے یوز کے ساتھ معاونت کرتے ہیں، وہ فیملیوں کو اہم مدد فراہم کرتے ہیں اور مختلف برادریوں کی ترقی میں حصہ ڈالتے ہیں۔ انہیں اپنے پلیٹ فارم پر جگہ فراہم کرتے ہوئے ہم متنوع صارفین کو ٹارگٹ کرنے اور عطیات کے عمل کو آسان بنانے میں مدد کر رہے ہیں۔ گزشتہ برس پاکستان اور بیرون ممالک سے ہمارے صارفین کی جانب سے بہترین ردعمل ملا جس سے ہمیں 50 ہزار سے زائد ڈالر جمع کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہمارا مقصد اپنے شراکت داروں کے لئے گزشتہ سال سے زائد عطیات جمع کرنا ہے۔ ان اداروں کے لئے عطیات جمع کرنے کی جاری کوششوں میں دراز نے عطیات کو دو گنا کرنے کا وعدہ کیا ہے جس میں دراز رزق، جے ڈی سی فاؤنڈیشن اور اخوت فاؤنڈیشن کو دیئے گئے ”میچ دی میل“ کے ذریعے پلیٹ فارم ہزاروں افراد تک رسائی کے قابل ہوگا۔