وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا اجلاس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ورکرز ویلفیئر بورڈ کی لیبر کالونیوں میں گھروں کی نئی الاٹمنٹ پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں سیکریٹری لیبر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے نئی الاٹمنٹ پالیسی کے مختلف پہلووں پر بریفنگ دی۔اجلاس میں فوت شدہ ورکرکی بیوہ کو کسی بھی ضلع میں دستیاب گھر الاٹ کرنے کی تجویزبھی منظور کرلی گئی ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ لیبر کالونیوں میں بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے پالیسی میں موثر ترامیم شامل کی جائیں،الاٹ شدہ گھر فروخت کرنے کے لیے شرائط سخت کی جائیں،اس امر کو یقینی بنائیں کہ پہلے سے پلاٹ یا گھر کے مالک ورکر کو لیبر کالونی میں گھر الاٹ نہ ہو۔