سارہ خان کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ان کے شوہر کا موقف بھی آگیا

سارہ خان کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ان کے شوہر کا موقف بھی آگیا
سارہ خان کے ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ان کے شوہر کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) ٹائیفائیڈ کے باعث  ہسپتال میں داخل ٹی وی کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے،یہ خبر ان  کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے دی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سارہ خان اور فلک شبیر نے ایک سٹوری شیئر کی جس میں کہا گیا کہ ’آپ سب کی دعاؤں سے سارہ کی طبیعت اب بہت بہتر ہوگئی ہے۔‘فلک شبیر نے دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔دوسری جانب سارہ خان نے اپنی سٹوری میں رمضان مبارک لکھا، اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ اس وقت کراچی میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فلک شبیر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک سٹوری میں مداحوں کو سارہ خان کے ہسپتال میں داخل ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام سٹوری میں سارہ خان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور لکھا کہ ʼ وہ ٹھیک نہیں ہیں تاہم فلک شبیر نے اپنی  سٹوری میں سارہ خان کے ہسپتال داخل ہونے کی وجہ نہیں بتائی تھی۔‘

مزید :

تفریح -