رات گئے جاتی عمرہ کے قریب اڈا پلاٹ پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے، راستے بلاک

رات گئے جاتی عمرہ کے قریب اڈا پلاٹ پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے، راستے بلاک
رات گئے جاتی عمرہ کے قریب اڈا پلاٹ پر کنٹینر کھڑے کردیے گئے، راستے بلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  (ویب ڈیسک)  رات گئے 18 سے 20 کنٹینر جاتی عمرہ کے قریب اڈا پلاٹ پر کھڑے کردیے گئے۔ جیونیوز کے مطابق علاقے میں مسلم لیگ (ن) کے کارکن جمع ہوگئے اور حکومت کےخلاف نعرے بازی کرکے کنٹینرز کو آگے بڑھنے پر مجبور کردیا۔ 

لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ انتظامیہ جاتی عمرہ پر آپریشن کرنا چاہتی تھی جب کہ عظمی بخاری نےکہا کہ حکمران اپنے قد کے مطابق حرکتیں کریں، قد سےاوپرنہ بڑھیں، حکومت کا آج کا ایڈونچر پیک کرواکےگھربھجوا دیا ہے۔لیگی ترجمان  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اوچھے ہتھکنڈے پر چیف سیکرٹری ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنرپرمقدمہ درج کروائیں گے،  دباؤ ڈال کر راتوں رات دستاویز میں تبدیلی کی گئی، عمران خان کی سرپرستی میں مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے منصوبہ بنایا کہ رائیونڈ کا گھر گرایا جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ریوینیو کے عملے سے گن پوائنٹ پر ریکارڈ تبدیل کروایا گیا اور پرائیویٹ لینڈ کو اسٹیٹ لینڈ بنایا گیا،  عدالت نے روک دیا ورنہ ان کا پورا منصوبہ تیار تھا، عمران خان بغض نواز اور شہباز میں یہ سب کر رہے ہیں۔
شہزاد اکبر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر صاحب عمران خان کے حکم پر کمیشن کھاتے پکڑے گئے، شہزاد اکبر صاحب نے پٹواریوں کو یرغمال بنایا ہوا تھا، دستاویزت میں ہیر پھیر کرنے والوں کے بارے میں ہمیں پتہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ کی تمام اراضی 1992 سے شریف خاندان کی ملکیت ہے، یہ لوگ  گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں، شریف فیملی کو یا وہاں کے مکینوں کو کوئی نوٹس نہیں کیا گیا، شریف خاندان کے پاس موجود ریکارڈ کون بدلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدمعاش ٹولے کا فوکس بورڈ آف ریوینیو اور رائیونڈ میں شریف خاندان کا گھر ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ نظریہ دفن ہو گیا تو شریف خاندان کے گھر پر پوری مشینری لگا دی، ہمت یا جرات ہے تو عمران خان جاتی عمرہ کا گھر گرا کر دکھائیں۔