کئی گھںٹوں کی بندش کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا سائیٹس بحال ہونا شروع

کئی گھںٹوں کی بندش کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا سائیٹس بحال ہونا شروع
کئی گھںٹوں کی بندش کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا سائیٹس بحال ہونا شروع

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کئی گھنٹوں کی بندش کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا سائٹس اور ایپس بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں ، یہ سائٹس وزارت داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے 11 بجے سے سہہ پہر تین بجے تک عارضی طورپر بند کی تھیں۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ  انسٹاگرام ، ٹوئٹر، فیس بک ، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز دن گیارہ بجے سے شام تین بجے تک بند کیے گئے۔ابتدائی طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ پابندی کیوں لگائی گئی؟ بعض ماہرین کاکہناہے کہ تجرباتی بنیادوں پر یہ پابندی لگائی گئی تاہم سیکیورٹی ماہرین کاکہناہے کہ گزشتہ دنوں سے ملک میں جاری ہنگاموں کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر جمعۃ المبارک کے اجتماعات کی وجہ سے احتجاج کا خطرہ تھا جس سے نمٹنے کے لیے حکومت نے سوشل میڈیا پر کچھ گھنٹوں کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -