وزیرا عظم سکھر دورہ کے دوران احساس کفالت کی ادائیگیوں کا جائزہ لیں گے، ثانیہ نشتر

 وزیرا عظم سکھر دورہ کے دوران احساس کفالت کی ادائیگیوں کا جائزہ لیں گے، ...
 وزیرا عظم سکھر دورہ کے دوران احساس کفالت کی ادائیگیوں کا جائزہ لیں گے، ثانیہ نشتر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم کی معاون خصوصی اورسینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ وزیرا عظم عمران خان سکھر دورہ کے دوران احساس کفالت کی ادائیگیوں کا جائزہ لیں گے۔

نجی ٹی وی92کے مطابق ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم عمران خان کو سندھ میں جاری احساس پروگراموں پر بریفنگ دی جا ئے گی ۔وزیراعظم احساس کے بائیو میٹرک نظام کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کفالت ادائیگی مرکز پر صارف خواتین سے ملاقات بھی کریں گے۔ سندھ میں 24لاکھ سے زائد خواتین کو کفالت پروگرام کی ادائیگیاں جاری ہیں۔دادو میں رواں ماہ چار احساس نشونما مراکز  کھولے جائیں گے جبکہ بدین میں چھ احساس نشونما مراکز کھل چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -