مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ ، کیا بات چیت ہوئی؟پتہ چل گیا

مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ ، کیا بات چیت ہوئی؟پتہ ...
مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ ، کیا بات چیت ہوئی؟پتہ چل گیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، دونوں رہنماوں میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق دونوں رہنماوں نے پی ڈی ایم کی آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا ، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نہیں ہونی چاہئے ، پی ڈی ایم کو متحدہ رکھنے کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت سے بھی رابطے میں ہوں ۔نواز شریف نے  مولانا فضل الرحمان کی صحت بارے بھی دریافت کیا۔

یادرہے کہ یہ خبر ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب ملک میں امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے چند گھنٹوں کے لیے سوشل مٰیڈیا بند کردیا گیا۔ 

مزید :

قومی -