چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں کورونا کے شکار وکیل کی پیشی ، لوگ ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں کورونا کے شکار وکیل کی پیشی ، لوگ ایک دوسرے کا ...
چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں کورونا کے شکار وکیل کی پیشی ، لوگ ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمدکی عدالت میں کورونا کے شکار وکیل کی پیشی سے ہلچل مچ گئی ، چیف جسٹس نے وکیل کو عدالت سے باہر بھیج دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا مثبت وکیل عدالت میں پیش ہو گیا، چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ آپ کی التواءکی درخواست آئی تھی جس پر وکیل خالد محمود نے عدالت کو بتایا کہ انہیں کورونا ہو گیا ہے لیکن اسکے باوجود بھی وہ عدالت آگئے ہیں ۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اس طرح عدالت نہیں آنا چاہئے تھے ، عدالت کے حکم پر وکیل خالد محمود کورٹ روم سے باہر چلے گئے  تاہم عدالت میں موجود لوگ ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے۔

چیف جسٹس نے عدالتی عملے سے استفسار کیاکہ ہمارا ملازم وکیل کی فائل اٹھا کر چلا گیا ہے ، ملازم کو علم ہے کہ وکیل کو کورونا ہوا ہے ، اسے فائل نہیں اٹھانی چاہئے۔

مزید :

قومی -