امیر مقام کے وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دینے کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

امیر مقام کے وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دینے کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر
امیر مقام کے وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دینے کیخلاف نیب اپیل سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دینے کے خلاف نیب کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کر لی ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 23اپریل کو نیب اپیل کی سماعت کرے گا ، پشاور ہائیکورٹ نے امیر مقام کی طلبی کا نوٹس اور وارنٹ کالعدم قرار دیے تھے ، نیب نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سال 2018 میں نیب کو درخواست دی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ امیر مقام گزشتہ 15 برس سے بڑی کرپشن میں ملوث رہے ہیں لہٰذا ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ تھا کہ امیر مقام گزشتہ 10 برس سے سوات بشام روڈ کی تعمیر کی مد میں اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں، علاوہ ازیں انہوں نے ضلع میں ترقیاتی کام کرانے کے بجائے ملک بھر کے شہروں میں اپنے لیے محلات تعمیرکرائے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -