شہباز شریف کی ضمانت کے متعلق فیصلے پر ججزکا اختلاف، فیصلہ ریفری جج کرے گا

شہباز شریف کی ضمانت کے متعلق فیصلے پر ججزکا اختلاف، فیصلہ ریفری جج کرے گا
شہباز شریف کی ضمانت کے متعلق فیصلے پر ججزکا اختلاف، فیصلہ ریفری جج کرے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف کی ضمانت منظوری کے فیصلے پر ججز کے درمیان اختلاف کے باعث ضمانت منظوری کا فیصلہ ریفری جج کرے گا جبکہ دوسری جانب اپوزیشن لیڈر کی رہائی کا عمل بھی رک گیاہےاور وہ تا حال کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت پر طویل سماعت کے بعد 50، 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض درخواست منظور کرلی تھی لیکن جب جسٹس سرفراز ڈوگر نے ضمانت منظوری کا مختصر فیصلہ لکھ کر جسٹس اسجد جاوید گھرال کے پاس بھجوایا تو انہوں نے دستخط نہیں کیے جس کے بعد جمعرات کو جسٹس اسجد جاوید گھرال ہائیکورٹ میں آئے اور بطور سنگل بینچ کیسز کی سماعت کی لیکن ڈویژن بینچ میں نہیں گئے جس کی وجہ سے کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے چیف جسٹس قاسم خان کو آگاہ کر دیا جس کے بعد اب بینچ کے سربراہ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال اپنا اپنا الگ الگ فیصلہ لکھ کر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھیجیں گے جو اس کے بعد شہباز شریف ضمانت کیس کو ریفری جج کے پاس ارسال کریں گے۔ اب ریفری جج شہباز شریف کی ضمانت کیس کا فیصلہ سنائے گا۔

مزید :

قومی -