سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ۔اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی جانب سے برقی توانائی ترسیل تقسیم کا آرڈیننس 2021قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جس میں بجلی کی پیداوار، تقسیم اور چوری کو روکنے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔
 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں مختلف بل منظوری کے لئے پیش کئے گئے ہیں ۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے مسلم عائلی قوانین آرڈیننس 2021اور تحفظ مخبر و نگران کمیشن بل آرڈیننس 2019 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ اسمبلی میںپیش کی ہے جبکہ وفاقی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے قومی کمیشن برائے حقوق بچگان ترمیمی بل 2021 پیش کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کے دورانیے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہکیا ایک دن میں 2گھنٹے اجلاس بلانا انصاف ہے؟اجلاس 4 گھنٹے کیوں نہیں کیا جاسکتا ،ہفتے کے 7 روز 3 دن اجلاس ہونا قابل افسوس ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا کہ اسمبلی اجلاس کے دورانیے پر مشاورت ہونی چاہئے تھی۔

مزید :

قومی -