نیکٹا نے ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیموں میں شامل کر دیا

نیکٹا نے ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیموں میں شامل کر دیا
نیکٹا نے ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیموں میں شامل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل کاو نٹر ٹیرر ازم اتھارٹی ( نیکٹا ) نے ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیموں میں شامل کرتے ہوئے ٹی ایل پی کو کسی بھی قسم کی مالی امداد اور خیرات دینے پر پابندی عائد کر دی ۔
وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو خط لکھ دیا ۔ نیکٹا کی جانب سے کہا گیا کہ ٹی ایل پی کی مالی امداد کو دہشتگردی کی مالی مدد تصور کیا جائے گا،ٹی ایل پی کے اثاثوں کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ، اثاثوں کا تعین کرنے کے بعد منجمد کر دیے جائیں گے ۔نیکٹا نے ٹی ایل پی کو دہشتگردوںکی فہرست میں 79ویں نمبر پر شامل کیا گیا۔