نیکٹا نے ٹی پی ایل کوکالعدم تنظیموں میں شامل کردیا، خیرات دینے پربھی پابندی عائد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی پی ایل ) کوکالعدم تنظیموں میں شامل کردیاجبکہٹی ایل پی کو کسی قسم کی مالی امداد اور خیرات دینے پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو خط لکھ کر کالعدم تنظیم کے اثاثوںکا تعین کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ نیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کی مالی مدد کو دہشتگردی کی مالی مدد تصور کیا جائے گا،اثاثوں کا تعین کرنے کے بعد اثاثے منجمد ہوں گے۔نیکٹا کی جانب سے ٹی ایل پی کو دہشتگردوں کی فہرست میں 79ویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔