امریکی شہر انڈیانا پولس میں فائرنگ، متعدد افراد متاثر
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کے شہر انڈیانا پولس کے ائیرپورٹ کے قریب فائرنگ سے متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں کم از کم پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر ان کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔پولیس حکام کے مطابق جس جگہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہ ایک کمرشل جگہ ہے جہاں ہر وقت لوگوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی ہے۔
انڈیاناپولس حکام نے واقعے کی جگہ کو انتہائی حساس قرار دیکر ایمرجنسی سروس طلب کر لی ہے۔