پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی خبروں پر متحدہ عرب امارات کا موقف بھی آگیا
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امارات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کوششوں کی تصدیق کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی سفیر کاکہناہےکہ مسئلہ کشمیر پر کشیدگی کم کروانے اور سیز فائر میں ہم نے اہم کردار ادا کیا، توقع ہے دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہو جائینگے، ہمیں پاکستان کے کردار کے بغیرافغانستان میں پائیدار امن کا قیام مشکل نظر آتا ہے۔ واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ہوور انسٹیٹیوٹ میں ورچوئل مذاکرے سے خطاب میں کہا کہ کشمیر پرپاک بھارت محاذ آرائی میں کمی اور سیز فائر کے قیام کے لیے امارات نے جوکردار ادا کیا امید ہے وہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتکاروں کی دوبارہ تعیناتی اور مستحکم باہمی تعلقات کا باعث بنے گا۔
ہوسکتا ہے کہ دونوں ملک بہترین دوست نہ بن سکیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کم ازکم تعلقات اس سطح تک لے آئیں جہاں دونوں ملک ایک دوسرے سے بات چیت کرسکیں۔