فواد چودھری کے قریبی دوست کا کورونا سے انتقال، وفاقی وزیر نے پیغام جاری کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے قریبی دوست عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان کے دوست ملک تُرکی میں انتقال کرگئے جس کے بعد فواد چوہدری نے ان کے انتقال کی اطلاع سوشل مٰیڈیا پر دی ۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ ’پاکستان تحریک انصاف جہلم کے مخلص کارکن اور ہمارے دوست دوست چوہدری اکرم گُجر عالمی وبا کورونا وائرس سے جنگ ہارتے ہوئے تُرکی میں انتقال کرگئے۔‘
وفاقی وزیر نے اپنے مرحوم دوست کی یاد میں یہ شعر لکھا: لے او یار حوالے رب دے، میلے چار دناں دے اس دن عید مبارک ہوسی، جس دن فیر میلاں گے۔
لے او یار حوالے رب دے ۔۔۔میلے چار دناں دے ۔۔اس دن عید مبارک ہوسی۔۔۔جس دن فیر میلاں گے۔۔۔چوہدری اکرم گجر PTI جہلم کے مخلص کارکن اور ہمارے دوست کرونا سے جنگ ہار گئے اور ترکی میں وفات پا گے، خدا غریق رحمت کرے ۔۔کرونا نے کتنے ہی گھر اجاڑ دیئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 16, 2021