شہباز گل نے فواد چوہدری کی مقبولیت کی وجہ بتادی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل نے وزیر اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے والے فواد چوہدری کی مقبولیت کی وجہ بتادی۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اپنےسیاسی شعور، ذہانت اور عوامی سٹائل کی وجہ سے عوام میں ایک مقبول شخصیت ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے فواد چوہدری کو باضابطہ وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے عوام میں ان کی مقبولیت کی وجہ بھی بتادی۔
وزیراعظم پاکستان نے آج فواد چوہدری صاحب کو باضابطہ طور پر وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپ دیا۔ یقیناً یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔ فواد چوہدری اپنےسیاسی شعور، ذہانت اور عوامی سٹائل کی وجہ سے عوام میں ایک مقبول شخصیت ہیں-اللہ انکا حامی و ناصر ہو۔آمین @fawadchaudhry @PakPMO
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 15, 2021
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یقیناً یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔ فواد چوہدری اپنےسیاسی شعور، ذہانت اور عوامی سٹائل کی وجہ سے عوام میں ایک مقبول شخصیت ہیں-اللہ انکا حامی و ناصر ہو۔