مختلف اضلاع میں20موبائل اراضی ریکارڈ یونٹس کا اجرا کردیا گیا

مختلف اضلاع میں20موبائل اراضی ریکارڈ یونٹس کا اجرا کردیا گیا
مختلف اضلاع میں20موبائل اراضی ریکارڈ یونٹس کا اجرا کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے عوام کو باسہولت خدمات کی فراہمی کے ویژن وژن کے تحت20موبائل اراضی ریکارڈ یونٹس کا اجرا کردیا گیا۔

 ترجمان محکمہ مال کے مطابق موبائل اراضی ریکارڈ سروس ڈی جی خان، راجن پور، مظفرگڑھ، اورراولپنڈی سمیت 10 اضلاع میں اپنے شیڈول کے مطابق موضع جات کی سطح پرخدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

جدید آلات سے لیس موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز سے اب ریونیو سے متعلقہ خدمات عوام کو ان کی دہلیز پر میسر ہوں گی،ان موبائل اراضی ریکارڈ سنٹرز کو صوبے میں قائم دیگر اراضی سینٹرز سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے منسلک کیا گیا ہے۔

سینئر ممبر بابر حیات تارڑ نے کہا کہ بزرگ شہریوں، خواتین اور معذور افرادکو گھر کی دہلیز پر اراضی ریکارڈ کی فراہمی صوبائی محکمہ بورڈ آف ریونیو کا شاندار اقدام ہے۔

مزید :

قومی -