پاگل ہونے کی تردید لیکن اداکارہ میرا اب کیا کرنے جارہی ہیں؟ خود ہی بتادیا

پاگل ہونے کی تردید لیکن اداکارہ میرا اب کیا کرنے جارہی ہیں؟ خود ہی بتادیا
پاگل ہونے کی تردید لیکن اداکارہ میرا اب کیا کرنے جارہی ہیں؟ خود ہی بتادیا

  

نیویارک (ویب ڈیسک) فلم سٹار   مِیرا نے کاروباری دنیا میں قدم رکھ دیا، جلد لپ سٹک اور کپڑوں کا برانڈ لانچ کریں گی، اداکارہ کاکہنا ہے کہ   یہاں میں نے انٹرویوز بھی دیے ہیں اور اب اپنا برانڈ لانچ کرنے جارہی ہوں کیونکہ میں پاگل نہیں ہوں،میرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر بتایا وہ اس وقت امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ وہ ریحان صدیقی کی دعوت پر ہیوسٹن آئی ہیں اور پاکستان قونصل خانہ نے بھی انہیں مدعو کیا ہے، وہ اور ریحان صدیقی مستقبل قریب میں بہت سے پروجیکٹس میں ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔‘میرا نے ساتھ ہی یہ خوشخبری بھی سنائی کہ وہ ’میرا جی‘ برانڈ بھی لانچ کرنے جارہی ہیں جس کے لیے ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل جلد بنایا جائے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ ہیوسٹن کے لوگ بہت اچھے اور پُرامن ہیں، میں اور ریحان امریکا میں جلد ایک مختصر فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں،  وہ ریحان صدیقی کے ہمراہ اپنا برانڈ جلد لانچ کردیں گی اور سماجی بہبود اور امن کیلئے کام کریں گی۔

مزید :

تفریح -