پنجاب حکومت کا شعبہ ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا شعبہ ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ ...
پنجاب حکومت کا شعبہ ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سےشعبہ ادب میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کی زیر صدارت منعقد کئے جانے والے اجلاس میںادب کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاوید اسلام، یعسوب علی زیدی، امجد اسلام امجد، سلیمہ ہاشمی، ساجد رشید اورشاہد رضوی،کے نام ایوارڈ کیلئے نامزدکئے گئے ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کر دی ہے۔

مزید :

قومی -