وزیراعظم کی ترجیح ملک کاپسا ہواطبقہ ہے، شہباز گل

 وزیراعظم کی ترجیح ملک کاپسا ہواطبقہ ہے، شہباز گل
 وزیراعظم کی ترجیح ملک کاپسا ہواطبقہ ہے، شہباز گل

  

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہناہے کہ وزیراعظم کی ترجیح ملک کاپسا ہواطبقہ ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کاکہنا تھا کہ اشرافیہ نے ملک کوتباہ کیاہے اورطاقت کااستعمال کرے سارا سسٹم تباہ کردیا ہے ، اسے ایک دم سے ٹھیک نہیں کیا جاسکتاہے، اسے ٹھیک کرنے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔وزیراعظم عمران خان کی ترجیح ملک کاپسہ ہواطبقہ ہے ،کیوںکہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ ملک کا اہم شہری پسہ ہوا طبقہ ہے۔

معاون خصوصی نے کہاوزیراعظم عمران خان ہمیشہ کی طرح سندھ کے عوام کی دادرسی کیلئے پہنچے ہیں،پیپلزپارٹی وفاق کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے، عوام کے پیسے پر عیاشیاں کرنے والوں کو سندھ کی ترقی دیکھی نہیں جارہی ۔

شہباز گل نے کہ وزیراعظم کا 446ارب روپے کاپیکج سندھ میں خوشحالی لائے گا،منصوبے کے تحت 306 کلومیٹر لمبی سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کی جائے گی،ترقیاتی پیکج کے تحت ترجیحی اضلاع میں تعلیم و ہنر کو اہمیت دی جائے گی،جس کے نتیجے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے،بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر بنایا جائے گا، سندھ کی 2 لاکھ ایکڑ اراضی بحال کی جائے گی ۔

مزید :

قومی -